اہم خبریں

اسلام آباد میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا شہر پر سیاہ بادلوں اور تیز ہواؤں کا راج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا ہے اور شہر پر سیاہ بادلوں اور تیز ہواؤں کا راج ہے۔مارگلہ کی پہاڑیوں پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں گرج چمک بھی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات نہیں ہو ئے ،ایران

متعلقہ خبریں