اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پربارود کی بارش کر دی

تہران ( اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جہاں ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی براک کے علاقے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو بھی شدید دباؤ کا سامنا رہا۔
ایران اور حزب اللہ کا بڑا حملہ ، تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ، 12 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامیٹ
ہو گئیں، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی طرف سے بھی شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے، ایرانی فوج کا سخت جواب۔ خیبر شکن، ایماد اور سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز سے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ، حزب اللہ نے ایک گھنٹے میں 30 راکٹ داغ دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے،اسرائیلی حکام نے شہریوں کو بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع ایک بار پھر اختلافات کی نذر

متعلقہ خبریں