اہم خبریں

جرمنی نے امریکہ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی کھلی مخالفت کر دی

برلن (اے بی این نیوز     )جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاری جنگ پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

جرمن صدر کے مطابق یہ تنازع سیاسی طور پر بھی ایک بڑی اور تباہ کن غلطی ہے، جس سے خطے اور دنیا میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ایسی صورتحال تھی جس سے با آسانی بچا جا سکتا تھا، لیکن سفارتی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ راستہ غیر ضروری اور خطرناک ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں، چھٹیوں اور ورک فرام ہوم کا اعلان،جا نئے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں