اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان میں وفاقی حکومت نے توانائی بحران اور اخراجات میں کمی کے پیش نظر دفاتر کے اوقات کار اور ورکنگ ماڈل میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔ نئے فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے، جبکہ باقی دنوں میں تعطیل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات تک فعال رہیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا حاضری ماڈل بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت عملے کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کام کا تسلسل برقرار رہے اور دفاتر میں رش کم ہو۔
نئے نظام کے مطابق ایک وقت میں صرف 50 فیصد عملہ دفتر میں موجود ہوگا جبکہ باقی نصف عملہ گھر سے کام کرے گا۔ پہلے گروپ کو پیر اور منگل دفتر آنا ہوگا جبکہ دوسرا گروپ بدھ اور جمعرات کو دفتر میں حاضر ہوگا، اور باقی دنوں میں دونوں گروپس ریموٹ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں توانائی کی بچت، آپریشنل اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ اس کا اطلاق اہم وزارتوں اور محکموں میں فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ بینکنگ، صحت، صنعت اور زرعی شعبوں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے تاکہ ضروری خدمات بلا تعطل جاری رہیں۔
مزید پڑھیں :بڑی خبر،ٹیکساس، بڑی آئل ریفائنری کا بڑا نقصان،ہر طرف دھواں ہی دھوں















