اہم خبریں

بڑی خبر،ٹیکساس، بڑی آئل ریفائنری کا بڑا نقصان،ہر طرف دھواں ہی دھوں

ٹیکساس (اے بی این نیوز     )ٹیکساس کے ساحلی شہر پورٹ آرتھر میں واقع ایک بڑی آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور قریبی رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔میئر شارلٹ ایم موسیس کے مطابق والرو ریفائنری میں ہونے والے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

فائر فائٹرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں، جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں سکیورٹی اور ایمرجنسی اقدامات بڑھا دیے گئے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور فضائی معیار کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ریفائنری انتظامیہ کے مطابق یہ پلانٹ روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل کو پٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں سینکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، اور صورتحال معمول پر آنے تک مقامی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں :شہباز شریف کی ٹویٹ کو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دیا

متعلقہ خبریں