اہم خبریں

این ایف سی مذاکرات، اتفاق رائے کے بعد جلد 28 ویں ترمیم آجائیگی: رانا ثناء

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات چیت ہورہی ہے اتفاق رائے ہوگیا تو رواں سال 28ویں ترمیم آجائے گی۔

خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اڑھائی سالہ پاور شیئرنگ فارمولا طے نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات چیت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اس لیے طاقتور نہیں کیونکہ رولز آف گیم طے نہیں کرسکے، سیاستدان کا دشمن سیاستدان بنا ہوا ہے، اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت مل جاتی تو وزیراعظم نواز شریف ہوتے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپریل 2023 میں بات چیت کی آفر ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے خواہاں مگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں، نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں مگر حکومت سے ناراض ہیں۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم نے پٹرول کی مد میں127روپے سبسڈی دی: مصدق ملک

متعلقہ خبریں