اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان اوربالائی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخواہ، سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار 39،پسنی 21، اورماڑہ 09،تربت 08، قلات 07،لسبیلہ 05، ژوب 03، کوئٹہ (سمنگلی 03، شیخ منڈا 02)، سندھ: جیکب آباد 04، آزاد کشمیر: راولاکوٹ 04، خیبرپختونخوا: پارہ چنارمیں 02ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی34، چھور33،شہید بینظیر آباد،تربت ،حیدرآباداور سکرنڈ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مزیدپڑھیں: آج بروزپیر23 مارچ2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















