اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوارکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری) متوقع ۔ بالائی سندھ اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری) کا امکان ۔ جبکہ شام/رات میں بالائی سندھ، جنو بی خیبر پختونحوا اور جنو بی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیراور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر:( بلوچستان:پسنی 26، گوادر 21، تربت 11، بارکھان 09، کوئٹہ (سمونگلی 06، سٹی 03)، اورماڑہ 06، پنجگور 05؛ پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 18، ایئرپورٹ 10)، اسلام آباد (بوکرا 16، سیدپور 09، سٹی 05)، راولپنڈی (پیرودھائی 10، شمس آباد 07، نیو کٹاریاں 07، گوالمنڈی 06، کچہری 05، چکلالہ 04)، چکوال 09، سرگودھا سٹی 08،گوجرانوالہ 05، شیخوپورہ 05، لاہور ( ایئرپورٹ 05،سٹی 04)، نارووال 04، مری ، نورپور تھل ، گجرات ، ڈیرہ غازی خان 03، ملتان سٹی 02، کوٹ ادو 01؛ سندھ: کراچی 11، ٹھٹھہ 03، مٹھی 02؛ خیبر پختونخوا: مالم جبہ 06، دیر ، دروش 02؛ کشمیر: راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد35، سکرنڈ ، حیدرآباد، ٹنڈوجام، نوکنڈی ، چھوراور مٹھی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر الود رہا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 22 مارچ 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت















