پشاور (اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر دیرا اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت فی الحال درمیانے درجے کی ہے اور کسی بڑے نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور عمارتوں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں میں جمع ہوں۔
علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ جھٹکے چند سیکنڈز کے لیے محسوس کیے گئے اور کئی لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ٹیمیں ممکنہ خطرات کے پیش نظر تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،نوا زشریف کی وزیر اعظم شہباز شریف کو اہم ہدایات،جا نئے کیا















