کراچی (اے بی این نیوز )عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو جمعہ کی رات سے شروع ہوئی اور ہفتہ کے روز بھی جاری رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً دس فیصد تک کمی ہوئی ہے، جو 1983 کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کے طور پر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس گراوٹ کی شدت گزشتہ کئی دہائیوں میں غیر معمولی ہے اور اس نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سونے کے فیوچر کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی اور یہ 4 ہزار 570 ڈالر فی اونس تک گر گیا، جبکہ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 560.45 ڈالر فی اونس پر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات ہیں۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مہنگائی میں اضافے کے خدشات کے باعث سرمایہ کار ایسے اثاثوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں جو فوری منافع فراہم کریں۔مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باوجود سونے کی خریداری میں اضافہ نہیں ہوا، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مارکیٹ میں اثر ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کی سینئرقیادت کو نشانہ بنا تے رہیں گے،اسرائیلی وزیر دفاع















