اہم خبریں

عمران خان کے بچوں کو نائیکوپ کارڈ پر سفر کی تجویز،جمائمہ نے اندر کے خدشات بتا دیئے،جا نئے حیران کن انکشاف

لندن (اے بی این نیوز    ) جمائما گولڈ اسمتھ نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نائیکوپ کارڈ کے ذریعے سفر کی تجویز پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ویزا دینے سے انکار اور اس کے بجائے نائیکوپ کارڈ پر سفر کی تجویز دینا کئی سنجیدہ خدشات کو جنم دیتا ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ نائیکوپ کے ذریعے سفر کرنے والوں کو وہ قونصلر تحفظ حاصل نہیں ہوتا جو عام طور پر ویزا پر سفر کرنے والوں کو میسر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے بچے نائیکوپ کے تحت پاکستان داخل ہوتے ہیں تو ممکنہ طور پر کسی بھی قانونی صورتحال میں انہیں بین الاقوامی سفارتی تحفظ حاصل نہیں ہوگا، جو ایک اہم قانونی اور انسانی پہلو ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی، وزیر اعظم کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

متعلقہ خبریں