اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی، وزیر اعظم کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وزیر اعظم شہباز شریف کچھ ہی دیر میں قوم سے خصوصی خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اس خطاب کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں مختلف حساس اور اہم امور پر حکومتی مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ حالیہ عالمی اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر توانائی کے شعبے میں پالیسی اقدامات پر بھی روشنی ڈالے جانے کا امکان ہے۔

و وزیر اعظم توانائی کے مؤثر استعمال، بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے تاکہ عوام اور اداروں کو وسائل کے بہتر استعمال کی ترغیب دی جا سکے۔ اس موقع پر حکومتی سطح پر جاری اصلاحات اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی بات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق خطاب میں خطے کی صورتحال، خصوصاً افغانستان اور ایران کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف اور پالیسی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ خطاب ملکی معیشت، توانائی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم نکات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :دشمن کے قدم اکھڑ گئے امریکہ ،اسرائیل میدان جنگ سے فرار،48 گھنٹوں کی جنگ بندی چا ہتے ہیں،ایرانی میڈیا

متعلقہ خبریں