اہم خبریں

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا،جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد مقامات پر بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور میں بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار مگر ٹھنڈا ہو سکتا ہے۔

اسی طرح گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غذر، دیامر، گانچھے اور شگر میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔ ان شہروں میں ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔

مزید برآں چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے موسم میں واضح تبدیلی آنے کا امکان ہے۔حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :دشمن کے قدم اکھڑ گئے امریکہ ،اسرائیل میدان جنگ سے فرار،48 گھنٹوں کی جنگ بندی چا ہتے ہیں،ایرانی میڈیا

متعلقہ خبریں