اہم خبریں

دشمن کے قدم اکھڑ گئے امریکہ ،اسرائیل میدان جنگ سے فرار،48 گھنٹوں کی جنگ بندی چا ہتے ہیں،ایرانی میڈیا

تہران (اے بی این نیوز    ) ایران کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ جنگ بندی کا مقصد موجودہ صورتحال میں وقفہ پیدا کرنا اور سفارتی رابطوں کے لیے ماحول سازگار بنانا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی فریق کی جانب سے باضابطہ اور حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اگر اس نوعیت کی عارضی جنگ بندی عمل میں آتی ہے تو اس سے خطے میں وقتی طور پر کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے، لیکن اصل چیلنج دیرپا امن کے لیے مستقل مذاکرات کا آغاز ہوگا۔عالمی سطح پر بھی اس دعوے کو نہایت حساس پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی نظریں آئندہ ہونے والے سرکاری بیانات اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر مرکوز ہیں۔

مزید پڑھیں :عیدالفطر کے موقع پر گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں