کراچی (اے بی این نیوز ) عیدالفطر کے موقع پر گیس کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے جہاں سوئی سدرن گیس کمپنی نے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چاند رات کو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی تاکہ شہری عید کی تیاریوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کریں۔اعلان کے مطابق عید کے تینوں دن صارفین کو گیس دستیاب رہے گی، تاہم روزانہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ چاند رات سے لے کر عید کے پہلے دن رات 12 بجے تک مسلسل گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کھانے پکانے اور دیگر ضروریات پوری کی جا سکیں۔
دوسری جانب پیسکو کی جانب سے بھی عید کے دوران بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیموں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایک نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کنٹرول روم کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی براہ راست نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ کسی بھی خرابی یا شکایت پر فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےنیٹوکوبزدل قراردےدیا















