اہم خبریں

عید الفطر کا چاند ہر طرف خوشیاں، سکون اور بھائی چارہ لے کر آئے، مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز    ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوال کا چاند اللہ تعالیٰ کی رحمت اور خوشیوں کی نوید لے کر آتا ہے، اور یہ موقع امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید الفطر کا چاند ہر طرف خوشیاں، سکون اور بھائی چارہ لے کر آئے، اور یہ دن معاشرے میں محبت اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر دوسروں کا خیال رکھیں اور خوشیوں کو مل کر بانٹیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عید کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی بڑھانے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔

مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ نے شہر میں اے ٹی ایم مشینوں کے اطراف گشت بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ مالی لین دین کے دوران شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ عید کے دنوں میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب،دشمن بری طرح ناکام رہا، مجتبیٰ خامنہ ای

متعلقہ خبریں