اہم خبریں

جنگ بندی ہو گئی،چین کا خیر مقدم

بیجنگ ( اے بی این نیوز   ) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے اس سیز فائر کو خطے میں امن کے لیے اہم اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ اختلافات کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے فریقین کو سفارتی راستہ اپنانا چاہیے۔

چین نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی ثالثی کوششیں جاری رکھے گا۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی نافذ کی گئی ہے، جو 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ تک جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر کیا گیا، جسے عالمی سطح پر مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس جنگ بندی کا مقصد عید کے موقع پر کشیدگی میں کمی لانا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ماحول کو بہتر بنانا ہے، جبکہ اس دوران مزید مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں بھی عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا ہے، جہاں دونوں ممالک میں ،شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں