ملائیشیا ( اے بی این نیوز )ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں بھی عیدالفطر سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا ہے، جہاں دونوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملائیشین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں چاند دیکھنے کیلئے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے تھے، تاہم کہیں سے بھی رویت کی تصدیق نہ ہو سکی، جس کے بعد حکام نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ عیدالفطر ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔
اسی طرح بنگلہ دیش رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا بنگلہ دیش میں بھی عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں فلکیاتی حالات ایسے تھے کہ چاند کی عمر اور غروبِ شمس کے بعد کا دورانیہ رویت کیلئے کافی نہیں تھا، جس کی وجہ سے کئی ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کے بعد صارفین کی بڑی تعداد عید کی تاریخ سے متعلق تبصرے کر رہی ہے، جبکہ کئی لوگ مختلف ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کو مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائےہرمزسےمتعلق بل لانےکی تیاری















