لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چاند رات پربازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےہراسانی کےواقعات کےسدباب کےلئےبازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈکےگشت کی ہدایت دی،بازاروں میں خواتین وبچوں کی ساتھ ہراسانی کے واقعات سے تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز نے بازاروں اورمارکیٹوں میں نگرانی کےلئےڈرون کیمروں اوررات میں نائٹ ویژن دوربین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی،اس کے علاوہ اےٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں سیکیورٹی اورگشت بڑھانےکی ہدایت دی گئی، پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو وین اڈے اور بس اسٹینڈ پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔
بس اسٹینڈاورمارکیٹوں کی سیکیورٹی انتظامات اوربس اور وین کی ونڈسکرین پرمقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنےکی بھی ہدایت دی گئی۔
مزید پڑھیں۔اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید















