اہم خبریں

پشاور سے افسوسناک خبر، واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی زنگلی پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے بڈھ بیر تھانے کی چوکی پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر کنٹرول حاصل کیا اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ کا بڑا فیصلہ، ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں