واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلی انتظامیہ امریکی عوام کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھی، جبکہ ان کی حکومت نے ادویات کی قیمتیں 80 فیصد تک کم کرکے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ وہ دنیا میں جنگ کے حامی نہیں ہیں، لیکن ایران کی متشدد قیادت کو برسوں سے نگرانی میں رکھا ہے اور ایرانی حکومت نے 32 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔میں دنیا میں جنگ نہیں چاہتا۔
صدر نے اینٹی فراڈ ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں اور نائب صدر کو اس ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مینیسوٹا میں صومالی نژاد باشندوں کی مبینہ کرپشن کی طرف بھی اشارہ کیا اور رکن کانگریس الحان عمر کے امریکہ میں غیر قانونی قیام پر بھی تنقید کی۔ ان کے مطابق ایران کے پاس اگر بم ہوتا تو وہ اسے امریکہ کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا۔
مزید پڑھیں :بریک تھرو،امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے،ایران سے رابطہ















