لندن (اے بی این نیوز )برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا اور آبنائے ہرمز کو جلد کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وسیع تر علاقائی جنگ میں مداخلت نہیں کی جائے گی اور توجہ ایرانی خطرات کو کنٹرول کرنے اور کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے۔ جنگ کے باعث گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اس لیے آبنائے ہرمز کی بحالی مارکیٹ کے استحکام کے لیے اہم ہے۔ برطانیہ نے ہیٹنگ آئل استعمال کرنے والے گھرانوں کے لیے فنڈ بھی مختص کیا ہے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات ضروری ہوں گے۔
مزید پڑھیں :چیئرمین سینیٹ کے لیے9 کروڑ روپے کی گاڑی، وزیر اعلیٰ کے لیے11 ارب روپے کا طیارہ خریدا گیا،حافظ نعیم الرحمان















