اہم خبریں

بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل، ڈرون حملے،شدید آگ بھڑک اٹھی،6 امریکی اہلکار ہلاک

بغداد (اے بی این نیوز   )عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں چھ امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملہ بغداد میں واقع وکٹوریہ بیس کیمپ پر کیا گیا جہاں ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ایک عراقی مسلح گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مذکورہ گروہ ماضی میں بھی بغداد اور دیگر علاقوں میں امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

خطے میں پہلے ہی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران پر حملوں کے بعد مختلف مقامات پر امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث مزید ایسے حملوں کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پاکستان میں ذخائر چند ہفتوں تک محدود

متعلقہ خبریں