تہران (اے بی این نیوز )امریکہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کے ایران سے دور منتقل ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد خطے میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج کے علاقے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اس جنگی جہاز کی پوزیشن تبدیل کی گئی ہے جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
ایرانی ڈرونز نے امریکی جنگی بیڑے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے سامنے آنے والی معلومات درست نہیں ہیں۔ حکام کے مطابق امریکی بحریہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ، ہائیکورٹ سے بڑ احکم آگیا،جا نئے کیا















