اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز، ماہانہ 60 ہزار ملیں گے

لاہور(اے بی این نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔ہر نوجوان کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔

اللہ تعالی کے فضل و کرم اور دن رات محنت کے طفیل پنجاب بالخصوص لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا گراف نیچے آرہاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز کردیا گیا۔ کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔

کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3ماہ کے بعدانٹرن شپ سر ٹیفکیٹ بھی ملے گا ۔ کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50فیصد نشستیں مخصوص کی گئی ہیں ۔ کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں خود کار میرٹ پر متعلقہ ضلع کی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے۔

کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا۔ کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا۔ کلائمنٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا ۔اپلائی کیسے کریں :

کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔ہر نوجوان کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم اور دن رات محنت کے طفیل پنجاب بالخصوص لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا گراف نیچے آرہاہے۔
مزید پڑھیں: مرغی کی قیمت میں یکدم فی کلو 45 روپے کابڑا اضافہ

متعلقہ خبریں