تہران ( اے بی این نیوز ) خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور موجودہ جنگ میں ایران فتح یاب ہوگا۔
علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور دشمنوں کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ کمانڈر نے ایرانی عوام کو اعتماد دلایا کہ ملک کی افواج ہر محاذ پر کامیابی حاصل کریں گی اور دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ















