اہم خبریں

ایران کے نئے تابڑ توڑ حملے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکارہ ہو گیا،اسرائیلی فضائوں میں ایرانی میزائلوں کا راج،ہر طرف تباہی

تہران (اے بی این نیوز)ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے جس کے باعث دفاعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مسلسل حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو سخت امتحان میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس صورتحال سے امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور دفاعی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید انٹرسیپٹرز کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی ایران کے ساتھ کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث محدود دفاعی ذخیرے کے ساتھ اس تنازع میں داخل ہوا تھا جس کے باعث موجودہ حالات میں دفاعی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مزید دفاعی میزائل فراہم کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں :اسرائیلی وزیر اعظم اور اے آئی کا کمال،حقیقت سامنے آگئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں