اہم خبریں

منی بجٹ، 170 ارب کے مزید ٹیکس لگانے پر کام شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبات پر عملدرآمد سے متعلق کام کرنے کی خاطر منی بجٹ جلد سے جلد لانے کےلیے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر 170 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانے کےلیے کام کر رہا ہے، مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی۔نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے، سگریٹ، چینی اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے دوران بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف واپس لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں