اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں موسم ایک بار پھر بدلنے جا رہا ہے اور قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کل سے 16 مارچ تک گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق گلگت، استور، دیامر، سکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
حکام نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ایئرپورٹ، مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال















