اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن متحرک، عام انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ی سے ہو رہی ہیں۔ دو سیاسی جماعتوں، مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کی منظوری کا اعلان کر دیا گیا۔ تحریک انصاف اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر۔
چیف الیکشن کمشنر مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد۔ اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر افسران کی شرکت۔ جولائی 2026 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ایکشن پلان پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔
سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کی منظوری دیدی گئی۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کو بھی الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق
مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔دیگر سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن درخواستوں کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔پی ٹی آئی اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔
جن سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن کے لیے دستاویزات جمع کروائی ہیں انہیں کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے شفاف اور بروقت انعقاد کی تیاریوں پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں :آج پٹرول پھر مہنگا،جا نئےفی لٹر کتنی قیمت ہو گی















