کراچی(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے تک ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کی کمی ہونے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالرز گھٹ کر 5176 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں۔عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی















