پشاور (اے بی این نیوز) ایبٹ آباد نے ملتان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ایبٹ آباد نے 204 رنز کا ہدف آخری گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا۔
پشاور میں جاری نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے محر سعید نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد شہزاد نے 54 اور بسم اللہ خان نے 45 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل مضبوط کیا۔
ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کامران غلام نے 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ زیب نے 52 اور خوشدل شاہ نے 30 رنز بنائے۔
ایبٹ آباد نے ہدف آخری گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا۔
مزیدپڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو کتنے رنز کا ہدف دیا؟ جانیں















