کراچی (اے بی این نیوز) حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
ایئر لائن کے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ۔
جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے ایئر لائن کے کرایوں میں 5000 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:آج ایران کو بہت زیادہ طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا،ٹرمپ کا بڑا دعویٰ















