امریکا (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ مزید تیز ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’آج ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے ‘برے رویے’ کی وجہ سے اب ان علاقوں اور گروپوں کو نشانہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے نشانہ بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اپنی تقریر میں معافی مانگی اور مشرق وسطیٰ کے پڑوسی ممالک کے سامنے ’ہتھیار رکھ دیے‘ اور وعدہ کیا کہ ایران اب ان پر فائر نہیں کرے گا، یہ وعدہ انہوں نے صرف اس لیے کیا کہ امریکا اور اسرائیل حملے جاری رکھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب ‘مشرق وسطیٰ کا بدمعاش’ نہیں رہا بلکہ ‘مشرق وسطیٰ کا ہارا ہوا’ بن گیا ہے اور کئی دہائیوں تک ایسا ہی رہے گا جب تک کہ وہ ہتھیار ڈال دے یا مکمل طور پر تباہ نہ ہو جائے۔
مزیدپڑھیں:ایران سے بڑی خبر، صدر کے اہم اعلان کی اندرونی کہانی سامنے آگئی















