لاہور (اے بی این نیوز) ایران امریکہ جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی پڑنے لگے۔
سوئی ناردرن کے ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث صارفین کو گیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور گھروں میں چولہے بند ہو گئے ہیں۔
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ تاحال لوڈ شیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم سحری اور افطار کے اوقات اولین ترجیح ہیں، باقی اوقات میں گیس پریشر کم کیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق پریشر میں کمی سے زیادہ آبادی والے گھروں کو گیس کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے کم ہو کر 200 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے، عید کے بعد صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران کے سپریم لیڈر کا خفیہ بنکر بے نقاب؟ اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی















