اہم خبریں

ایران کی اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی

تہران (اے بی این نیوز) ایران پر اسرائیلی حملوں کی روشنی میں ملک کی سٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر اقتصادیات علی مدنی زادہ نے اگلے نوٹس تک اسٹاک مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور کمپنیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایران کی سٹاک مارکیٹ بند کر دی گئی ہے اور یہ اگلے اطلاع تک بند رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی بندش کا مقصد مارکیٹ کے موجودہ اتار چڑھاؤ پر قابو پانا اور مالیاتی ماحول کو مستحکم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:نجی ٹی وی چینل میں خاتون صحافی اپنے کولیگ سےہی ہراسمنٹ کا شکار ،مقدمہ درج

متعلقہ خبریں