اہم خبریں

سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد 6100 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونےکی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہوکر539862 روپےپرآگیا،10گرام سونےکی قیمت 5230 روپےاضافےسے462844 روپےہوگئے۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت17روپےبڑھ کر8931روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالربڑھ کر5171ڈالرپرآگیا۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں