اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر کی کس نے مخبری کی،پاسداران انقلاب کا کمانڈر کو گرفتار، پھانسی دیئے جا نے کی اطلاعات،عرب میڈیا

ریاض (  اے بی این نیوز     )عرب میڈیا میں اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر اسماعیل قآنی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار اور ممکنہ طور پر پھانسی دی گئی، تاہم یہ خبریں تہران کی طرف سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے دی نیشنل کے مطابق یہ دعوے ابھی تک غیر مصدقہ ہیں، لیکن آن لائن پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قآنی کی غیر معمولی صلاحیتیں اور متعدد مہلک حملوں میں بچ نکلنے کی کہانیاں عوام میں تشویش اور قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔

عالمی سطح پر کچھ غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآکو “اسرائیل کے لیے جاسوسی” کے شبہ میں گرفتار کر کے پھانسی دی گئی یا قتل کیا گیا، لیکن یہ معلومات کسی قابل اعتماد سرکاری یا معتبر ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے

آج منظر عام پر آنے والی رپورٹس نے عرب میڈیا کی دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ قآنی کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی، مگر تہران کی طرف سے اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں ہے.اس لیے فی الحال جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ غیر مصدقہ قیاس آرائیاں ہیں باضابطہ طور پر نہ ایران نے قآنی کی موت، گرفتاری یا پھانسی کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی کسی بین الاقوامی خبر ایجنسی نے اسے تصدیق شدہ بتایا ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرول 50ے60 روپے فی لٹر مہنگا ہو نے کا امکان

متعلقہ خبریں