دبئی (اے بی این نیوز )آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں مختلف ٹیموں کے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے 7 میچوں میں 383 رنز اسکور کیے اور سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف دو سنچریاں بنائیں۔ وہ ایک ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے وِل جیکس، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اور ٹم سائفرٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور کپتان ایڈن مارکرم شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026, آئی سی سی, پلیئر آف دی ٹورنامنٹ, صاحبزادہ فرحان, پاکستان کرکٹ, سنجو سیمسن, ول جیکس, رچن رویندرا, ٹم سائفرٹ, کگیسو ربادا, ایڈن مارکرم, کرکٹ خبریں, عالمی کرکٹ, ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ
مزید پڑھیں :ریلوے ٹریک پربم دھماکہ،جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا















