لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ جو گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے غائب تھیں اب واپس آگئی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ واپس مل گیا ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاؤنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹاگرام، مجھے ایک بار پھر میرا اکاؤنٹ واپس کرنے کے لئے۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بروسہ کریں یہ میں ہی ہوں اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔















