اہم خبریں

بنک آف خیبر میں اقربا پروری،منظور نظر شخص کو دس دن کیلئے ایک ارب روپے کا قرضہ،عدم واپسی پر مزید رعایت کا انکشاف

پشاور (اے بی این نیوز )بنک آف خیبر کے انتظامیہ نے منظور نظر شخص کو دس دن کیلئے ایک ارب روپے کا قرضہ دیا ہے قرضے کیلئے تمام تر لوازمات چھ دن میں مکمل کردئیے گئے بنک انتظامیہ نے قرضہ واپسی کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے دس دن کی بجائے ایک ماہ کردیا تاہم ایک ماہ کے دوران بھی قرضہ واپس نہ ہونے کے بعد مزید رعایت دی گئی۔ صوبائی بنک سے یہ خطیر قرضہ بنک کے اعلیٰ حکام کی ایماء پر دیا گیا جو پہلے ایک نجی فرم میں پارٹنر رہے۔خیبر بنک کے زرائع کے مطابق بنک کے بورڈ ممبران نے اس سلسلے مین ایک تحریر خط میں اس طرح کے قرضہ دینے اور ڈویژنل ہیڈ کارپوریٹ اینڈ اینوسٹمنٹ کریڈیٹ رسک مینمنٹ کی جانب سے ایک خط کے زریعے ایک سال کی مہلت کی بجائے تین ماہ کی مہلت دی گئی ۔ ’’روزنامہ اوصاف ‘‘ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے رابطہ کیا ’’انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے معاملات بنک کے ساتھ جو بھی کاریسپاندنٹ ہوتی ہیں وہ اے سی ایس پی اینڈ ڈی یا پھر فنانس سیکرٹری نے بور ڈ ممبر کے حیثیت سے خط لکھا ہوگا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسکے بارے وہی بتاسکتے ہیں تاہم میری علم میں اسطرح کی بات نہیں ہے کیونکہ فنانس ڈپارٹمنٹ کی بجائے بورڈ ممبران کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بنک کا تو کام ہے کہ وہ قرضہ دیتا ہے اور ڈپازٹ لیتا ہے ــ‘‘
وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے 11فروری20226کواس خطیر رقم کا قرضہ دینے سمیت کئی دیگر منصوبوں جس میں ماسٹر کارڈ ، موبائل بنکنگ کیلئے ایپ اور گروپ ہیڈ سمیت اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالے اجازت ناموں کی تفصیل طلب کرلی ہے تاہم زرائع کے مطابق آج تک یہ معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز عارضی طور پر بند بھی ہو جائے تو پاکستان کے پاس متبادل راستے موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں