بیجنگ (اے بی این نیوز) چین نے بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے، یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے باعث کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چین خطے کو ایندھن برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جاپان، انڈونیشیا اور بھارت سمیت کئی ممالک نے ریفائنری کی پیداوار کم کر دی ہے اور برآمدات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران نے امریکہ کا ایف 15طیارہ مار گرایا















