کراچی (اے بی این نیوز) امریکا ایران جنگ کے باعث قطر سے ایل این جی کی درآمدات تعطل کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور کئی کئی گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ گلشن اقبال، سکیم 33، جمشید روڈ، شادمان ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
نشتر روڈ، مارٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ، امل کالونی، لسبیلہ، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس غائب ہے۔
جبکہ حکومت نے رمضان المبارک میں صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
آبنائے ہرمز کی بندش اور قطر سے ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث گیس کی مجموعی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے نصف روزوں تک جاری رہنے والے گیس کا شیڈول برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کو گیس کی طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
سپلائی میں کمی کے باعث گیس لائن پیک میں کمی آرہی ہے۔ ایس ایس جی سی نے سحر، افطار اور دیگر اوقات میں گیس کی فراہمی کو فعال کرنے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتانوں کی شمولیت















