اہم خبریں

آذربائیجان میں مبینہ ایرانی ڈرون حملے، جانی نقصان کی اطلاعات

باکو (اے بی این نیوز) آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے اس کی حدود میں داخل ہوئے جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ سے ٹکرا گیا جب کہ دوسرا قریبی گاؤں کے اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے واقعے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

آذربائیجان نے کہا ہے کہ اس طرح کا حملہ بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

باکو حکومت نے ایران سے فوری وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آذربائیجان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر مناسب جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران جنگ میں مارے گئے 6 امریکی فوجی کون تھے؟ نام اور تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں