اہم خبریں

آبنائے ہرمز کی بندش،ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کا منصوبہ شروع

تہران (‌اے بی این نیوز)آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل فروخت میں کفایت شعاری منصوبہ شروع کر دیا گیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سمیر حسین نے کہا ہے کہ تیل کمپنیز نے پیٹرول پمپس کو مرضی سے خریداری روک دی ہے۔

سمیر حسین نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ماہ تیل فروخت اوسط کے حساب سے تیل سپلائی کی جا رہی ہے۔

سمیر حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ایس او پمپس کو فروری کی اوسط سیل کے حساب سے تیل دے رہی ہے۔

اس حوالے سے توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے سبب یہ حکمت عملی مناسب ہے۔

دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے دوران اتوار کے بعد سے7 آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں