اہم خبریں

کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر مختلف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے جہاں روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر جناح برج اور مائی کولاچی جانے والی روڈ اور جناح برج کو بھی رکاوٹیں لگاکر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے مائی کولاچی روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، بند سڑکوں کے رہائشی افراد کو شناختی دستاویز دکھانے کے بعد چھوڑا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جبکہ وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

متعلقہ خبریں