انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول سیریز ’کورولش عثمان‘ کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے۔ اداکار جاگدس جانکایا اورانکی اہلیہ زلان ٹگرس کے جاں بحق ہونے پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ پر تصدیق بھی کردی ، اداکار کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے موسیقارتھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔
تازہ ترین خبریں
27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
40 منٹ پہلےپی ٹی آئی کے دو سینٹرز لاپتہ
2 گھنٹے پہلے27ویں آئینی ترمیم آج ہی منظور ؟
2 گھنٹے پہلے















