لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت میں تھانہ برگی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔ہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ علاقے میں گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔