اہم خبریں

امریکہ ایران جنگ،سونا مہنگا ہو گیا،جا نئے نئی قیمتوں بارے

کراچی(  اے بی این نیوز   )ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے مونے کی مارکیٹ متاثر ہو رہی اور سونے کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔فی تولہ سونا 13,300 روپے مہنگا ہو کر 5,63,862 روپے تک پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 11,402 روپے اضافے کے بعد 4,83,420 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5,411 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 188 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 10,050 روپے ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ جب عالمی سطح پر جنگ یا جغرافیائی کشیدگی بڑھتی ہے تو سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ سمجھ کر اس میں سرمایہ کاری بڑھا دیتے ہیں، جس سے طلب میں اضافہ اور قیمتوں میں تیزی آ جاتی ہے۔

مزیدط پڑھیں :سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

متعلقہ خبریں