اہم خبریں

آپریشن غضب للحق ، افغان چیک پوسٹ ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری

مہمند (اے بی این نیوز       ) آپریشن غضب للحق کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاکستان نے مؤثر اور منظم ردعمل دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند سیکٹر کے قریب ایک افغان چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کارروائی خفیہ معلومات اور زمینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ اور کسی بھی بلااشتعال اقدام کے خلاف بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی فورسز عالمی قوانین اور جنگی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

مزید پڑھیں :نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

متعلقہ خبریں